پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کی کارروائی 26 عطائیوں کے اڈے سیل

15 مارچ 2018

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران گزشتہ دورو زمیں 26 عطائیوں کے اڈے سربمہر کر کے ان کے خلاف مزید کارروائی کا آغازکر دیا ہے۔ ان میں13 ایلوپیتھی عطائی، سات جعلی دندان ساز، چار حکیم اور دوہڈی جوڑشامل ہیں۔ جن ایلوپیتھی اڈوں کو بند کیا گیا ان میںشیرربانی کلینک،غضنفر کلینک،فوجی کلینک ومیڈیکل سٹور،اصغرکلینک،اجمل کلینک،لاثانی کلینک،حفصہ کلینک،توصیف کلینک،علی کلینک،الشفا کلینک ،اقبال کلینک،ریاض کلینک اور علی چلڈرن کلینک شامل ہیں۔مزید برآں سات جعلی دندان سازوں اللہ دتہ ڈینٹل کلینک،رحمان ڈینٹل کلینک،ڈاکٹرزڈینٹل کلینک،تسلیم طفیل ڈینٹل کلینک،سید ڈینٹل کیئر سنٹر،شمسی ڈینٹل اینڈ آپٹیکل سنٹراور ڈینٹل کیئر کلینک کو بند کرنے کے علاوہ چار حکیموں حیدری شفاخانہ جراہی، چشتی دواخانہ، شفیق برن شفاخانہ، بابا سراج دواخانہ اور چشتی دواخانہ کو بھی سربمہر کیا گیا ہے۔ ان کے اللہ دتہ ہڈی جوڑ اور یوسف جراح کے اڈوں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئرکمشن نے اب تک 7900سے زائد اتائیوں کے اڈوں کو بند کرکے انھیںچھ کروڑآٹھ لاکھ روپے جرمانہ کیا ہے۔