امیگریشن حکام نے بغیر قانونی دستاویزات آنے والے دو غیر ملکیوں کوواپس بھیج دیا

15 مارچ 2018

لاہور(خبر نگار)لاہور ائر پورٹ پر امیگریشن حکام نے بغیر قانونی دستاویزات آنیوالے دو غیر ملکیوں کو واپس بجھوا دیا ۔ غیر ملکی قطر ائر ویز کے ذریعے لاہور پہنچنے تھے۔ غیر ملکیوں کی سفری دستاویزات اور پاکستانی سپانسرز کا ریکارڈ مشکوک ہونے پر ایف آئی اے امیگریشن نے روک لیا۔دوران تحقیقات دونوں مسافروں نے دعوت نامہ کو بزنس ویزہ کے طور پر پیش کیا ۔ ایف آئی اے حکام نے قطر ایئرویز کی پرواز سے آنے والے دو مسافروں صوفیہ فرنینڈس اور سائمن ایلن نورٹج کوویزہ لیٹر مسترد کرکے واپس بھیج دیا۔ امیگریشن حکام نے لاہور ائیر پورٹ سے ہی جعلی سفری دستاویزات پر سائوتھ افریقہ جانے کی کوشش کرنے والے مسافر زوہیب محمود کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا۔