لاہور ائیر پورٹ پر 5 پروازیں منسوخ
لاہور(خبر نگار)لاہور ائیرپورٹ پر اندرون بیرون ممالک آنے جانے والی15پروازیں متاثر ہوئیں جن میں سے5منسوخ اور دس تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ائیر بلیو کی پرواز 410 ، 411 ، ازبک ائر 464 ، 463 ، ائیر بلیو کی پرواز 471 منسوخ ہوئیں جبکہ شاہین ایئر لائن کی پرواز 729 ، ائیر بلیو کی پرواز 451 ، سری لنکن پرواز 186 تاخیر کا شکار ہوئیں۔