ڈولفن سکواڈ نے پک اپ سے مردہ بھینس برآمد کرکے ملزم گرفتار کر لیا، مردہ گوشت شہر میں سپلائی ہونا تھا
لاہور(نامہ نگار)ڈولفن سکواڈ پولیس نے ڈیفنس میں ایک پک اپ سے مردہ بھینس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے مردہ بھینس کا گوشت شہر میں فروخت کرنا تھا۔پولیس کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے سنیپ چیکنگ کے دوران ایک پِک اپ سے مردہ بھینس برآمد کر لی ہے۔ ملزم ریاست نے بھینس کو پک اپ میں گھاس کے نیچے چھپایا ہوا تھا۔ ملزم بھنگالی گاؤں کا رہائشی ہے ،جوشمالی چھائونی کے علاقہ میں مختلف قصابوں کومردہ گوشت سپلائی کرتاہے۔ ملزم نے مردہ بھینس کا گوشت شہر میں فروخت کرنا تھا،ڈولفن سکواڈ نے ملزم ریاست کو مقامی پولیس کے حوالے کردیاہے۔