حسین حقانی کو واپس لانے کے لئے امریکی محکمہ خارجہ سے رابطہ کیا جائے، ایف آئی اے کا دفتر خارجہ کو خط
اسلام آباد(آن لائن)میمو گیٹ کے مرکزی کردار حسین حقانی کی وطن واپسی کے لئے ایف آئی اے نے دفتر خارجہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیاسابق سفیر کی واپسی کے لئے امریکن محکمہ خارجہ سے رابطہ کیا جائے۔،خط میں مزید کہا گیا امریکی حکام کو معاملے کی حساسیت سے آگاہ کرتے ہوئے حسین حقانی کی واپسی کا مطالبہ کیا جائے جبکہ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے دفتر خارجہ کو حسین حقانی کے خلاف درج ایف آئی آر اور 72لاکھ ڈالر سیکرٹ فنڈز کی خورد برد سے متعلق بھی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کا امریکن ڈیسک ایف آئی اے کے خط کا جائزہ لے کر امریکی حکام اور سفارت خانے سے جلد رابطہ کرے گا۔