احد چیمہ سے اہلیہ کی ملاقات‘ نیب افسر بھی موجود تھا

15 مارچ 2018

لاہور (سٹاف رپورٹر) آشیانہ ہائوسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن کے الزامات کے تحت نیب کی حراست میں موجود سینئر بیوروکریٹ احد چیمہ سے گزشتہ روز ان کی بیوی صائمہ احد نے ملاقات کی۔ ملاقات نیب آفس میں ہوئی۔ ذرائع سے مزید معلوم ہوا ہے کہ ملاقات 1گھنٹہ تک جاری رہی۔ نیب آفیسر بھی موجود تھا۔ ملاقات میں صائمہ احد نے شوہر کی خیریت دریافت کی۔