پاک چین تعلقات کے پرجوش حامی چیئرمین سیاسی مشاورتی کونسل منتخب

15 مارچ 2018

بیجنگ (آئی این پی) پاک چین تعلقات کے پر جوش حامی وانگ یانگ کو چین کی سیاسی مشاورت کونسل کا 5سال کے لئے چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پر جوش حامی وانگ یانگ کو چین کی سیاسی مشاورت کونسل کا 5سال کے لئے چیئرمین منتخب کر لیا گیاہے۔انہوں نے چین کے عظیم ہال میں چین کی سیاسی مشاورتی کونسل میں 2ہزار 144ووٹ حاصل کئے۔وانگ یانگ کے انتخاب سے پا ک چین تعلقات مزید مضبوط اور گہرے ہوں گے۔ چین پاکستان ہمیشہ ایکدوسرے کو سمجھتے اور تعاون کرتے ہیں، آنے والے ادوار میں دوطرفہ باہمی تعاون میں زیادہ ثمرآور ثابت ہوں گے۔دوطرفہ مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔