حکومت سندھ کی سی ایس ایس مقابلہ امتحان میں عمر کی حد میں توسیع کی درخواست

15 مارچ 2018

اسلام آباد (مسعود ماجد سید؍خبر نگار)سندھ نے ایف پی ایس سی کے تحت سی ایس ایس مقابلے کے امتحان براے ٔ 2018کیلئے امیدواران کی عمر کی حد میں دوسال کی توسیع کرنے کی درخواست کردی۔ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (حکومت سندھ)کے سیکشن افسر ٹو نوید صادق نے اس سلسلے میں بدھ کو ایک باضابطہ درخواست سندھ پبلک سروس کمیشن کو ارسال کی ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ سی ایس ایس کے مقابلے امتحان براے ٔ 2018کے لئے عام امیدواران کی عمر کی حد 30سال مقرر کی گئی ہے اس لئے اس کو 32سال کیا جاے ٔ،شیڈول کاسٹ کی عمر کی حد 31سال مقرر کی گئی ہے اس کو 33 سال کیا جاے ٔ اورسرکاری ملازمین کی عمر کی حد 35سال کو 37سال تک بڑھا دیا جائے۔