سپریم کورٹ نے میریٹ، سرینا ہوٹل کے سامنے کھڑی رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیدیا
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سیکورٹی کے نام پر میریٹ اور سرینا ہوٹل کے سامنے کھڑی گئی رکاٹوں کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں فائیو سٹا ہوٹلز کے سامنے کھڑی کی گئی رکاٹوں کو فوری ہٹاکر آج تک تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا ہے ، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا کہ بڑے لوگوں نے کیا تماشا بنا رکھا ہے جب دل چاہا سڑکیں بند کردیں ۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی تو،عدالت نے سرینا ہوٹل کے منیجر پر برہمی کا اظہار کیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے سرینا ہوٹل کے سامنے کھڑی کی گئی تمام رکاٹیں فوری ہٹا دیں ،مرکز ی دروازے کے سامنے سے بھی تمام رکاٹیں ہٹائیں ۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں مزید کہا میریٹ ہوٹل کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاٹیں بھی ہٹائیں ،وہاں کتے کا کمرہ بنا ہوا ہے اسے بھی ختم کریں ،وہاں بڑے بڑے بندے رہتے ہونگے ،ہمیں یہ باتیں بالکل پسند نہیں ہیں ۔
جانچ پڑتال کریں مگر شکایت کنندہ کا نام پتا بتادیں: سعد رفیق
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ ہمیں بحیثیت جماعت چور قرار دے دیا ...
اپنے بیٹے کی ہم عمر نظر آنیوالی برطانوی خاتون
لندن (نیٹ نیوز) انڈونیشیا کی پشپا دیوی اور چین کی لیو یلن کے بعد اب ایک ...
پاک امریکا تناو، ایلس ویلز پیر کو اسلام آباد پہنچیں گی۔ پاکستانی ...
پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر بات چیت کیلئے امریکی قائم مقام ...
سرینا ہوٹل اسلام آباد کے زیر اہتمام سپرنگ فیسٹیول کا انعقاد
اسلام آباد (سٹی رپورٹر) سرینا ہوٹل اسلام آباد کے زیر اہتمام سپرنگ فیسٹیول ...
منفی سیاست نے ہمیشہ ترقی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی ...
رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن)کے رہنماء چودھری شہزاد نذیر سندھونے کہا کہ ...
سڑکوں فٹ پاتھوں پر رکاوٹیں ہٹانے کے احکامات ہوامیں اڑا دیئے گئے
کراچی( اسٹاف رپورٹر)سڑک اور فٹ پاتھوں سے رکاوٹیں ہٹانے سے متعلق عدالتی ...