مسابقتی کمشن 2013ء کے امتحانات میں فراڈ کرنے والے افسروں کیخلاف ریفرنس دائر

15 مارچ 2018

حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسابقتی کمشن 2013ء کے امتحانات میں فراڈ کے مرتکب افسروں کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا گیا۔ نیب نے ریفرنس احتساب عدالت حیدر آباد میں دائر کیا۔ ریفرنس میں سندھ حکومت کے 18 افسروں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ نتائج میں تبدیلی سے فائدہ اٹھانے والے افسروں کی تقرریاں غیر قانونی ہیں، نتائج میں ہیر پھیر کرکے اہل امیدواروں کی حق تلفی کی گئی۔