سپریم کورٹ‘ سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن بارے انتخابی اصلاحات ایکٹ کی شقیں درست قرار

15 مارچ 2018

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن سے متعلق انتخابی اصلاحات ایکٹ کی شقوں کو درست قرا ر دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات ایکٹ میں سیاسی جماعت کی رجسٹریشن سے متعلق طے کردہ اصول بالکل درست ہیں ،عدالت نے طے کردہ انتخابی قانون کی شرائط پر پورا اترنے کیلئے سیاسی جماعتوں کو 19مارچ تک مہلت دیدی ۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے 24جماعتوں کی اپیلو ں پر سماعت کی توسیکرٹری الیکشن کمیشن بھی عدالت میں پیش ہوئے ،پارٹیوں کے وکلا ء نے عدالت کو بتایا الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کیلئے 20 ہزار افراد کی ممبر شپ اور 2 لاکھ روپے جمع کرنے کا قانون طے کیا،ہم نے طے کردہ شرائط کو پورا تو کر لیا لیکن وقت گزر چکا تھا، عدالت نے قوائد پر پورا نہ اترنے والی جماعتوں کو شرائط پوری کرنے کیلئے 19مارچ تک مہلت دیدی، سماعت کے دوران سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے کمرہ عدالت میں شو ر شرابا بھی کیا،کچھ درخواست گزاروں نے انتخابی اصلاحات ایکٹ کی شقوں کو چیلنج بھی کررکھا تھا۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...