ملک بھر میں ایک ہی د ن عید منانے سے متعلق درخواست خارج
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ایک ہی دن چاند دیکھ کر عید منانے سے متعلق انسانی حقوق کے آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ یہ مقدمہ آرٹیکل 184کی شق 3کے زمرے میںنہیں آتا ۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی توچیف جسٹس نے پوچھا آپ کا حق کیسے متاثر ہورہا ہے؟۔اس پر درخواست گزار ایڈووکیٹ اسلم خاکی نے جواب دیا کہ دو عیدیں منانے سے ملک کا اتحاد کمزور ہورہا ہے، جب میں خیبر پختونخواہ جاتا ہوں تو وہاں عید ہوتی ہے لیکن یہاں روزہ ہوتا ہے ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملک بھر میں ایک ہی دن عید کرنے سے متعلق درخواست خارج کر دی ۔عدالت نے قرار دیا یہ مقدمہ مفاد عامہ کے تحت نہیں آتا،تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا ۔