آمروں کے لاڈلے ہمیں جمہوریت کا سبق نہ پڑھائیں، صابر بلوچ

15 مارچ 2018

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ نے کہاہے کہ آصف علی زرداری نے بلوچستان اور بلوچستان کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھا ہے۔ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ منتخب کرانا آغاز حقوق بلوچستان کا تسلسل ہے۔ نواز اینڈ کمپنی کی طرف سے میر صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر جو طوفان کھڑا کیا گیا اس کا مقصد بلوچستان کو نیچا دکھانا ہے۔ نواز اینڈ کمپنی بلوچستان کی توہین کرنا بند کرے۔ سینیٹر صابر بلوچ نے کہا آمروں کے لاڈلے ہمیں جمہوریت کا سبق نہ پڑھائیں نون لیگ کے آدھے سے زیادہ وزیر مشرف کے لاڈلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری بلوچستان کے عوام کے احساسات اور درد کو سمجھتے ہیں اب کسی حد تک بلوچستان ریاستی امور میں حصہ دار ہے۔ سینیٹر صابر بلوچ نے کہا کہ یہ ایک بودی دلیل ہے کہ نئے چیئرمین سینیٹ پارلیمانی تجربہ نہیں رکھتے، غلام اسحاق خان اور وسیم سجاد کون سا پارلیمانی تجربہ رکھتے تھے۔ ریاست کے وسائل اور ثمرات پر بلوچستان کے عوام کا بھی مساوی حقوق ہے اور وہ حق بلوچستان کے عوام کو مل کر رہے گا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...