کراچی: لیاری میں دوسرے روز بھی آپریشن، متعدد افراد گرفتار

15 مارچ 2018

کراچی (صباح نیوز) لیاری میں دوسرے روز بھی رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن جاریرہا۔ پولیس اور رینجرز نے لیاری کی 20 سے زائد گلیاں سیل کردیں اور گھر گھر تلاشی لی گئی۔ لیاری میں منگل کو رینجرز اہلکاروں پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے اور 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ جس کے بعد بدھ کو دوسرے روز بھی علاقے میں رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن جاری رہا۔ متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ادھر ڈی جی رینجرز سندھ نے بھی لیاری پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ اورنگی ٹائون میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 5 ملزم گرفتار کرلئے۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...