مودی کو ہزیمت کا سامنا‘ بی جے پی یوگی ادتیا ناتھ کی چھوڑی سیٹ ہار گئی
لاہور (نیوز ڈیسک) بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی اور سب سے بڑی اور اہم ریاست اترپردیش میں اسکے انتہاپسند ہندو وزیراعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ کو زبردست سیاسی طمانچہ منہ پر کھانا پڑ گیا۔ گزشتہ روز بی جے پی اترپردیش میں گورکھ پور اور پھولپور کی اہم 2لوک سبھا کی سیٹیں ضمنی الیکشن میں ہار گئی، گورکھ پور کی سیٹ وزیراعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ جبکہ پھولپور کی سیٹ نائب وزیراعلیٰ کیشو پرشاد موریہ نے خالی کی تھیں۔ یوگی ادتیا ناتھ اور بی جے پی کو سابق وزیراعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادیو نے دلت رہنما اور بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایا وتی کے ساتھ انتخابی مفاہمت کرکے شکست دی۔ ادھر اتر پردیش سے ملحقہ ریاست بہار میں لالو پرشاد یادیو کے جیل میں بند ہونے کے باوجود انکی جماعت راشٹریہ جنتا دل نے بھی 2 سیٹیں جیت لیں۔ لالو پرشاد چارہ سکینڈل کیس میں قید کاٹ رہے ہیں۔
نادرا نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100فیصد اضافہ کر دیا
نادرا نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100 فیصد اضافہ کرتے ہوئے ملک بھر کے دفاتر کو ...
اسحاق ڈار اتنے عرصے سے بیمار نہیں ہوسکتے,انہیں لے کر آئیں,عدالت سابق ...
چیف جسٹس پاکستان نے سابق وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد ...
گجرات: پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل
گجرات ۔ حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی ایف آئی آر کے مطابق باپ نے ...
زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت ملنی چاہئے، مودی سرکار کو سفارشات ...
لاہور (نیوز ڈیسک) بھارت میں بچوں‘ بچیوں اور لڑکیوں سے آئے روز زیادتی اور بے ...
سیلاب میں ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ضلع کونسل ملتان کا 2ڈی واٹرنگ سیٹ ...
ملتان (خبرنگارخصوصی) ضلع کونسل ملتان نے سیلاب کے دوران ایمرجنسی صورتحال سے ...
بابری مسجد شہید کرانے والے پراوین تو گڑیہ کو انتہائی ذلالت کا سامنا‘ ...
لاہور (نیوز ڈیسک) 1992ء میں تاریخی بابری مسجد شہید کرانے کے اہم کردار اور ...