حکومت زیادہ شرح کے ٹیکسوں پر نظرثانی کیلئے تیار ہے‘ ہارون اختر

15 مارچ 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت کسی صنعت کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے زیادہ شرح کے ٹیکسوں کو ایڈجسٹ اور نظرثانی کرنے کے لئے تیار ہے۔ معاون خصوصی نے یہ بات امریکن بزنس کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ حکومت ریونیو اور معیشت میں ملٹی نیشنل کے کردار کی معترف ہے۔ کارپوریٹ ٹیکس کے ریٹ کو 35 فیصد سے کم کر کے 30 فیصد پر لایا گیا ہے۔ کونسل کے صدر کامران نشاط نے معیشت کی ترقی کے لئے تجاویز دیں۔