پنجاب پولیس میں 4 ڈی آئی جیز کے تقرر و تبادلے
لاہور (نامہ نگار) حکومت پنجاب نے محکمہ پولیس کے 4 ڈی آئی جیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد شہزاد سلطان کو ڈی آئی جی کرائم انویسٹی گیشن برانچ پنجاب، محمد اسحاق جہانگیر کو ڈی آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ پنجاب، شاہد جاوید کو ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب جبکہ بابر بخت قریشی کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو سی پی او پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔