کموڈور احمد فوزان کی رئیر ایڈ مرل کے عہدہ پر ترقی

15 مارچ 2018

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے کموڈور احمد فوزان کو فوری طور پر ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ریئر ایڈمرل احمد فوزان نے 1986میں پاک بحریہ کی ویپن انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے پاک بحریہ کے متعدد اسٹاف اور کمانڈ عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ ریئر ایڈمرل احمد فوزان اس وقت کراچی میں بطور کمانڈنٹ پی این ایس کارساز خدمات انجام دے رہے ہیں اور رواں ماہ کی 16تاریخ کو وہ بحیثیت ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ریئر ایڈمرل فوزان پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے برطانیہ سے رئیل ٹائم الیکٹرانک سسٹم میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔ریئر ایڈمرل احمد فوزان کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز ملٹری سے بھی نوازا جا چکا ہے۔