ملتان میں تباہی کا منصوبہ ناکام:3 دہشت گرد گرفتار

15 مارچ 2018

ملتان (کرائم رپورٹر) سی ٹی ڈی نے ملتان میں تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن سے دستی بم و اسلحہ بھی برآمد ہوا ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کو اطلاع ملی کہ پرانا شجاع آباد روڈ پر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد موجود ہیں جو کہ تباہی کا منصوبہ بنا رے ہیں جس پر سی ٹی ڈی کی خصوصی ٹیم نے چھاپہ مار کر تین دہشت گردوں عدیل ارشاد خرم اور اسرار یوسف کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے 4 دستی بم اسلحہ و بھاری مقدار میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں بم ڈسپوزل سکوارڈ نے موقع پر پہنچ کر دستی بم ناکارہ بنا دیئے سی ٹی ڈی حکام نے زیر حراست دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔