سینٹ میں ناکامی کے بعد لیگی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار، عام انتخابات بھی جیتیں گے: پرویز خٹک

15 مارچ 2018

پشاور(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سینٹ کے انتخابات میں ناکامی کے بعد مسلم لیگ ن کی پوری قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ عوام اپنے باشعور ہونے کا ثبوت 2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کردیں گے۔ چاروں صوبوں اور وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی۔ وہ تورڈھیر میں محمد ذاکر خٹک کی رہائشگاہ پرجہانزیب خٹک کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ کے موقع پرذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کررہے تھے۔علاوہ ازیں پرویز خٹک کی زیرصدارت اجلاس میں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ منصوبے میں ٹائم لائن کی پابندی نہ کرنے پر سرزنش کی جائے۔ منصوبے کے وقت اور معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ڈیڈ لائن پورا نہ کرنے پر ٹھیکے منسوخ کرنے سے بھی گریز نہ کیا جائے۔