قلات اور گرد و نواح میں 3.8 شدت کا زلزلہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

15 مارچ 2018

کوئٹہ (آئی این پی) قلات اور گرد و نواح میں 3.8 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی گہرائی 30کلومیٹر ریکارڈ کی گئی‘ لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔