جامعہ کراچی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سا منے آ گیا

15 مارچ 2018

کراچی (نیوز رپورٹر) جامعہ کراچی میں طالبات کو اساتذہ کی جانب سے ہراساں کئے جانے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا ہے۔ طالبات کو مارکس دینے کا جھانسہ دے کر تعلقات رکھنے پر مجبور کیا جانے لگا۔ جامعہ کے پروفیسر حسن عباس نے ایم ایس سی فائنل (پٹرولیم ڈیپارٹمنٹ) کی طالبہ شفا امتیاز سے اسائنمنٹ کی تیاری میں مدد کے بہانے فون نمبر لیا۔ شفا امتیاز کے مطابق پروفیسر حسن عباس نے ان پر یونیورسٹی سے باہر ملنے کیلئے دبائو ڈالنا شروع کر دیا ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں سب دیکھتے ہیں اس لئے اس کے علاوہ کسی اور جگہ ملو۔ طالبہ کے انکار پر انہوں نے یہ بھی کہاکہ مجھ سے دوستی کی ہے تو کیا فائدہ جب مل ہی نہیں سکتیں۔ واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں ایک ماہ میں یہ تیسرا واقعہ ہے جس میں طالبات کو اساتذہ کی جانب سے ہراساں کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔