سام سنگ کے زیر اہتمام ریٹیلرز کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تربیتی پروگرام

15 مارچ 2018

لاہور(پ ر) سام سنگ نے جدید ڈیوائس سام سنگ گلیکسی S9/S9+ کے بارے میں ریٹیلرز کی معلومات کو بڑھانے کے لئے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ تربیتی پروگرام 12 مارچ کو کراچی، 13 مارچ کو اسلام آباد اور 14 مارچ کو لاہور میں ہوا ،سام سنگ پاکستان کے صدر وائی جے کم نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے ریٹیل نیٹ ورک کی تربیت اور فرنٹ لائن پرسنلز کی مہارت میں اضافہ کرنا سام سنگ کی اولین ترجیح ہے۔