زونگ فورجی کی تیز ترین سروسز پاکستان کے 400 سے زائد شہروں دستیاب
اسلام آباد(پ ر) پاکستان میں 60 لاکھ سے زائد صارفین کو 4G کی بہترین اور تیز ترین سروسز فراہم کرتے ہوئے پاکستان کے 4G نمبر 1 ڈیٹا نیٹ ورک زونگ 4G نے ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ زونگ 4G صارفین کی اولین ترجیح ہے ۔ کمپنی نے ملک بھر میں موجود اپنے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کیا ہے، جس کی بدولت اس کی 4G سروسز اس وقت ملک بھر کے 400 سے زائد شہروں میں دستیاب ہیں۔ 60 لاکھ موجودہ 4G صارفین کی تعداد اس امر کی غماز ہے کہ زونگ 4G حقیقی طور پر پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کا روح رواں ہے۔