واپڈا ہائوس کے باہر پیغام یونین کا احتجاجی کیمپ

15 مارچ 2018

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) واپڈا ہائوس کے باہر واپڈا ملازمین کی جانب سے احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔ احتجاجی شرکا سے خطاب کے دوران سراج الدین ثاقب مرکزی صدر واپڈا پیغام یونین نے کہا کہ ہم نے پیپکو حکام پر واضح کر دیا ہے کہ بجلی کمپنیز میں خدمات سرانجام دینے والے 15 ہزار سے زائد اسسٹنٹ لائن مین، میٹر ریڈر، لائن سپرنٹنڈنٹ دو سالہ کنٹریکٹ سروس مکمل کر چکے ہیں لیکن انہیں مستقل نہ کرنے کا لیٹر اشتعال انگیزی کا باعث ہے۔ امید ہے کہ ہفتے کے دن ایم ڈی پیپکو کنٹریکٹ سٹاف مستقل کرنے کا فیصلہ کر دیں گے۔ لیکن اگر ایسا نہ کیا گیا تو پیغام یونین واپڈا ہائوس کے گھرائو کی کال دے گی۔ انہوں نے فیٹل حادثے میں شہید ہونے والے لائن مین کے ورثاء کو ایک کروڑ روپے دینے، حادثے پر احتجاج کرنے، ہر سب ڈویژن میں بکٹ، سیزر لفٹ مہیا کرنے، ڈینجر الائونس 10 ہزار روپے کرنے اور اے ایل ایم و گرڈ سٹاف کو بھی دینے کے علاوہ ہائیڈرو یونین کے بھتہ خوری و بجلی چوری پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...