چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کا علامہ اقبال ٹائون کا دورہ ، گراں فروشی پر جرمانے

15 مارچ 2018

لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے صارفین کی شکایات موصول ہونے پر علامہ اقبال ٹائون کا دورہ کر کے اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کا جائزہ لیا، گراں فروشی کرنے پر 4کے خلاف ایف آئی آر کااندراج،4کو بھاری جرمانے جبکہ 12کو وارننگ نوٹسز کا اجراء کیا گیا ۔ چیئرمین پی سی سی میاں عثمان نے انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ علامہ اقبال ٹائون کی اوپن مارکیٹوں میں ڈیپارٹمنٹل ،جنرل سٹورز، سبزیوں ،پھلوں اور گوشت کی دکانوں کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر میاں عثمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہیں اور اس میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔