پاکستان میں یوروایشیا فورم کا قیام کاشف یونس چیئرمین، افراز نازش صدر منتخب
لاہور (پ ر) پاکستان میںیورو ایشیا فورم کے قیام کا انتخابی عمل انتہائی پُرامن طریقے سے مکمل ہو گیا ،انتخابی نتائج کے مطابق کاشف یونس مہر چیئر مین ، سید افراز علی نازش صدر ضمیر احمد نوشاہی سینئر نائب صدر، سیدنوید احمدگیلانی نائب صدر، ارشد فاروق نائب صدر (فن لینڈ) ، ذاکر اللہ خان جنرل سیکرٹری ، نعم زیدی سیکر ٹری فنانس، شاہنواز نجمی سیکر ٹری اطلاعات، شیخ افتخاررسول ڈائریکٹر تعلقات عامہ اور دیا رحمان کو کوارڈینیٹر منتخب کیاگیا ۔ اس موقعہ پر 13رکنی ایگزیکٹیو کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ۔ کمیٹی میں محمد عمران ، عامر رضا ، اشفاق سید، زارا علی بخاری ، افتخار بھٹی، خواجہ نعمان، عبدالمغنی ، تیمور حسن ، احمد پال، محمد اصغر، عصمت پاشا، ڈاکٹر انوار احمد اور ذوالقرنین چوہدری شامل ہیں۔