ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز، ٹیم انتخاب کیلئے سلیکشن کمیٹی کی مشاورت شروع

15 مارچ 2018

لاہور(نمائندہ سپورٹس)ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لئے قومی سکواڈ کی تشکیل کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کا آغاز کردیا۔پاکستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کا آغاز کردیا .عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے خلاف نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف محمد حفیظ کو ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے اور ان کی جگہ محمد عرفان کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔ پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے والے نوجوان بلے باز آصف علی ،حسین طلعت اور آغا سلمان کے نام بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے زیر غور ہیں۔