جنوبی افریقن فاسٹ بائولر کاگیسو ربادا نے پابندی کیخلاف اپیل کردی
پورٹ الزبتھ (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کے فاسٹ بائولر کاگیسو ربادا نے 2ٹیسٹ میچوںکی پابندی کے خلاف اپیل کردی ۔ اگر اپیل کے دوران جیوری نے انہیں کھیلنے کی اجازت دیدی تو وہ آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں کھیل سکیں گے ۔آئی سی سی جلد جوڈیشیل کمیشن قائم کرے گی جو اپیل پر فیصلہ کرے گا۔قانون کے مطابق اپیل کے بعد اڑتالیس گھنٹے میں کمیشن کاتقرر ضروری ہوتا ہے ۔کمشنر کی تعیناتی کے بعد سات دن میں اپیل کی سماعت کرنا ہو گی ۔23مارچ تک اپیل کی سماعت ضروری ہو گی جبکہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسر اٹیسٹ میچ بائیس مارچ سے شروع ہوگا۔جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ ربادا کی معطلی کو وقتی طور پر روکنے اور میچ کھیلنے کی اجازت دینے کی بھی اپیل کر سکتا ہے ۔کمیشن کو یہ بھی اختیار ہو گا کہ وہ رباد اکی سزا میںکمی کرے یا اضافہ کردے ۔