نظریہ پاکستان کو حکمرانوں نے پس پشت ڈال دیا ، ثروت قادری
کراچی(نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نظریہ پاکستان کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنانا ہوگا ،نظریہ پاکستان ملک کے آئین کی اساس ہے ،پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک گیر سطح پر عشرہ وفائے پاکستان کے طور پر منایا جائیگا ،23مارچ کو اکابرین پاکستان کی قربانیوں سے نیو جنریشن کو آگاہی اور شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرینگے ،پاکستان ہماری شان ،پہچان ،جان ہے پاکستانی ہونے پر ہمیں فخر ہے ،پاکستان کی سلامتی ترقی وخوشحالی کےلئے جدوجہد کرتے رہینگے ، نظریہ پاکستان کو حکمرانوں نے پس پشت ڈال دیا ہے ،یہود و نصاریٰ کی تعلیمات کو حکومتی سطح پر مسلط کیا جا رہا ہے،نصاب تعلیم میں پاکستان کے حقیقی ہیرو کو شامل کرنے کی بجائے پاکستان مخالف قوتوں کو ہیرو بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ،صوبائی ووفاقی حکومت فوری ایکشن لے ،قرار داد پاکستان پیش کرنے میں اکابرین اہلسنت نے فرنٹ لائن کا کردار کیا تھا ،پاکستان اسلام کو قلعہ اور عالم اسلام کےلئے باعث فخر ہے ،پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں پر کسی کو حملہ نہیں کرنے دیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سینئر کارکنوں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
ثروت قادری