انٹرنیشنل ہینڈبال چیمپئن شپ: پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال کی ٹیمیں کامیاب

15 مارچ 2018

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی اورپاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے اشتراک سے زرعی یونیورسٹی میں کھیلی جانیوالی سائوتھ اینڈ سنٹرل ایشیاء یوتھ اینڈ جونیئر انٹرنیشنل ہینڈ بال چیمپئن شپ کے پانچویں روز پاکستان،بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لئے۔ یوتھ کے میچ میں بنگلہ دیش نے نیپال کی ٹیم کو 31کے مقابلے میں 56گول سے شکست دی۔ بنگلہ دیش کے رجاع القمر نے 14،گولز کئے ۔جونیئر کی کیٹگری میں پاکستان نے مالدیپ کو 44-21سے ہرادیا۔پاکستان ٹیم کے عدیل طاہر نے 12 گول کئے۔جونیئر کے تیسرے میچ میں نیپال نے مالدیپ کی ٹیم کو 22کے مقابلے میں 32 پوائنٹس سے ہرا کر فتح حاصل کی ۔نیپال کے کھلاڑی بیکاش بسٹ نے میچ میں 9گولز کئے۔