قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان دوسرے بیٹے کے باپ بن گئے

15 مارچ 2018

لاہور (نمائندہ سپورٹس ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان دوسرے بیٹے کے باپ بن گئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر یونس خان نے اپنے مداحوں اور دوستوں کو بیٹے کی پیدائش کی خبر بھی سنائی اور اپنی گود میں اٹھا کر اس کے ساتھ بنائی جانے والی تصویر بھی شیئر کر دی۔ یونس خان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی پرستاروں اور دوستوں کی جانب سے مبارکباد کے ان گنت پیغامات موصول ہونے لگے ہیں۔ مداحوں نے یونس خان کے بیٹے کی درازی عمر اور تندرستی کی دعائیں بھی کی ہیں۔