پاکستان کا مستقبل صحت مند نوجوانوں کے طرزعمل پر منحصر ہے : منظور حسین سیال

15 مارچ 2018

لاہور ( نمائندہ سپورٹس)انجمن حمایتِ اسلام کے صدر جسٹس (ر) منظور حسین سیال نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان وکلا کے طرزِ عمل پر منحصر ہے۔ اگر وہ اعلیٰ تعلیم، کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں میں محنت سے حصہ لیں تو ملک میں قانون سازی اور آئین کو استحکام حاصل ہو گا اور جلد ہی قوم پوری دنیا کا سامنا فخر اور وقارسے کر سکے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حمایتِ اسلام لاء کالج کی سولھویں سالانہ کھیلوں کی اختتامی تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔جسٹس (ر) ملک اختر حسن چیئرمین کالج کمیٹی اور جسٹس (ر) رستم علی ملک سیکرٹری کالج کمیٹی سپورٹس ڈے کی تقریب کے مہمانانِ خصوصی تھے۔ دیگر مہمانان میں احمد شجا خان، میاں محمد منیر، مرزا خادم حسین جرال، خواجہ مشتاق احمد، پروفیسر ڈاکٹر خالد حمید شیخ، زبیر عمران خواجہ، زوار احمد شیخ، میاں شاہد لطیف، حمید احمد چودھری، محمد رفیع رضا کھرل، میاں ضرار احمد اور دیگر شریک تھے۔ جسٹس (ر) منظور حسین سیال نے لا کالج کمیٹی، پرنسپل خالد محمود اور انتظامیہ کو مبارک دی۔ طلبہ و طالبات کھلاڑیوں نے تھری لیگ ریس، شارٹ پٹ، لانگ جمپ، سیک ریس، رسا کشی، والی بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، 50میٹر ریس، بال تھرو، چاٹی ریس وغیرہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

 تیرے کرم پر منحصر

٭ حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ ...