الحمراء میں بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے مجسمہ کی تقریب رونمائی

15 مارچ 2018

لاہور(کلچرل رپورٹر)زندہ قومیں ہمیشہ اپنے اسلاف سے رہنمائی حاصل کرتی ہیں اور اپنی آزادی کے حصول میں دی جانے والی فقید المثال قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیتیں۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء کیپٹن(ر)عطاء محمد خان نے الحمراء میں نصب کئے گئے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے مجسمہ کی تقریب رونمائی میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد علی جناح کی یاد ہمیں ایسی قوت بخشتی ہے کہ ہم ان کے افکار پر عمل کرنے کے لئے خود کو تازہ دم محسوس کرتے ہیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا اعادہ کرتے ہیں اور ہماری اس کاوش کا یہی مقصد ہے۔ قائداعظم محمدعلی جناح کا یہ مجسمہ نہ صرف ہمیں ان کی خد مات کی یاد دلاتا رہے گابلکہ ان کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کرنے کابہترین ذریعہ بھی ہے، پاکستان کے حصول کے لئے ان کی جدوجہد ہماری نئی نسل کے لئے مشعل راہ ہے جو ہزاروں کی تعداد میں روزانہ الحمرا کا رخ کرتی ہے ،وہ یقیناالحمرا آرٹس کونسل کی انتظامیہ کی اس کاوش کو پسند کرے گی۔ تقریب میں ڈائریکٹر آرٹ اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی،ڈپٹی ڈائریکٹر(ایڈمن) آفتاب احمد انصاری کے علاوہ الحمراء کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...