بھارتی فلم ’’باغی ٹو‘‘ کی پاکستان میں نمائش کے حقوق ڈسٹری بیوشن نے حاصل کر لئے

15 مارچ 2018

لاہور(کلچرل رپورٹر)بالی وڈ کی نئی رومانوی جوڑی ٹائیگر شیروف اور ڈیشاپٹانی پہلی بار ’’باغی ٹو ‘‘ میں پردہ سیمیں پر شائقین کے سامنے آرہی ہے جس کی پاکستان میں نمائش کے حقوق ڈسٹری بیوشن نے حاصل کر رکھے ہیں۔ فلم میں پاکستانی سٹار سنگر عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ایک خاص رومانوی گیت ’’ او ساتھی ‘‘ بھی شامل ہے۔