فلمساز، ہدایتکار خلیل رانا فلم بنک یو کے کے سی ای او مقرر
لاہور(کلچرل رپورٹر) محبتاں سچیاں اور سلاخیں جیسی لازوال فلموں کے خالق فلمسازو ہدایتکار خلیل رانا کو فلم بینک یوکے کا سی ای او مقرر کردیا گیا ہے۔فلم بینک یوکے بنگلہ دیش، یورپ اور پاکستان میں سرمائے سے محروم فلمسازوں کو معیاری فلمیں بنانے کیلئے فنڈز مہیا کرے گا۔ پہلے مرحلے میں 7.3ملین پاونڈ کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں ۔ خلیل رانا کا کہنا ہے کہ فلم بینک یوکے میں بڑی ذمہ داری ملنے کی بہت زیادہ خوشی کیساتھ ساتھ کاندھوں پر بھاری ذمہ داری بھی آن پڑی ہے۔