ممبئی : اداکار نریندرا جھا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

15 مارچ 2018

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ فلم ’’رئیس‘‘ کے اداکار نریندرا جھا دل کا دورہ پڑنے سے جہان فانی سے کوچ کر گئے، ان کی عمر 55 برس تھی۔ اداکار نریندرا جھا 28 اپریل 1962ء کو پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کاآغاز ماڈلنگ سے کیا اور 1992ء میں اداکاری شروع کی جس کے بعد انہوں نے فلم ’’فنتوش ‘‘ میں اہم کردار ادا کیا پھر فلم ’’رئیس ، حیدر، کابل ، فورس 2،ہماری ادھوری کہانی، موہن جوداڑو ،گھائل ونس اگین ‘‘اور دیگر میں دکھائی دیئے۔ انہوں نے متعدد ٹی وی سیریلز میں بھی کام کیا۔