ایک ہی گھر کے 3 افراد کی گمشدگی،سندھ ہائی کورٹ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا
کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ نے ایک ہی گھر کے 3 افراد کی گمشدگی کے خلاف دائر درخواست پر آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، وزارت داخلہ سمیت دیر متعلقہ فریقین سے جواب طلب کرلیا۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں ایک ہی گھر کے 3 افراد کی گمشدگی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے موقف اپنایا کہ پہلے رینجرز حکام نے انکے دوبیٹوں سکندر اور زبیر کو داود گوٹھ ملیر سے ہراست میں لیا اور بعد میں حکام انکے بھائی امام بخش کو بھی گھر سے اٹھا کر لے گئے۔اہل خانہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ انہوں نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے رینجرز ہیڈکوارٹر ملیر تھانہ سمیت ہر جگے سے رابطہ کیا لیکن کہیں سے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا۔
جواب طلب