اسلامیہ کالج کے پرنسپلز، سیکریٹری کالجز کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

15 مارچ 2018

کراچی (وقائع نگار )سینئر سول جج شرقی نے اسلامیہ کالج آرٹس اینڈ کامرس کے پرنسپلز، سیکریٹری کالجز اور سیکرٹری اسکولز کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔بدھ کوسینئر سول جج شرقی کی عدالت میں اسلامیہ کالجز کی عمارتیں خالی نہ کرنے پر اسلامک ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت بے احکامات پر عملدرآمد نہ کرانے پر اسلامیہ کالج فار آرٹس کے پرنسپل سید ندیم حیدر، اسلامیہ کالج فار کامرس کے پرنسپل شیخ ضیاالدین، سیکرٹری کالج ایجوکیشن پرویزسیہڑ اور سیکرٹری اسکولز اقبال درانی کو روہین عدالت کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے مزید کارروائی پیر تک کے لئے ملتوی کردی۔
توہین عدالت