جسٹس شوکت صدیقی اور جسٹس فرخ عرفان کی درخواست کی سماعت ملتوی

15 مارچ 2018

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) عدالت عظمیٰ میں ججزکے احتساب سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کھلی عدالت میں چلانے کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت صدیقی اور جسٹس فرخ عرفان کی درخواست پر سماعت 27مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے کیس کی مختصر سماعت کی ، سماعت کے دوران ججز کے وکیل حامد خان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت صدیقی کیخلاف ریفرنس کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی ہے جبکہ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس فرخ عرفان کیخلاف ریفرنس کی سماعت 28مارچ کے لیے ملتوی کی ہے اس پر عدالت نے دونوں درخواستوں پر سماعت 27مارچ تک کیلئے ملتوی کردی اور جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ دونوں درخواستوں پر سماعت ستائیس اور اٹھائیس مارچ تک مکمل کرلی جائے ۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس فرخ عرفان نے سپریم جو ڈیشل کونسل میں اپنے خلاف دائر ریفرنسز کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کی درخواست دائر کرکھی ہے۔