گرین لائن منصوبے کا زیر زمین ٹرمینل کے جی اے گراﺅنڈ میں بنایا جائے گا
کراچی (وقائع نگار) مزار قائداعظم مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے باغ قائداعظم کی اراضی گرین لائنز منصوبے کے انڈر گراﺅنڈ بس ٹرمینل کی تعمیر کیلئے فراہم کرنے سے انکار کے بعد حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ زیر زمین بس ٹرمینل کے جی اے گراﺅنڈمیں بنایا جائے گا۔ یہ28 ہزار اسکوائر یارڈ یا7 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے۔ جس کے زیر زمین400 بسوں کیلئے بڑا پارکنگ ٹرمینل بنایا جائے گا۔ مذکورہ گراﺅنڈلیز پر دیا گیا ہے اور اب اسے سرکاری منصوبے کیلئے زیر استعمال لایا جائے گا۔ مجوزہ منصوبے کے مطابق زیر زمین3 منزلہ ٹرمینل بنایا جائے گا اور اس کے اوپر ماڈرن طرز کے شاپنگ مال وغیرہ بنانے کی تجویز ہے۔
گرین لائن ٹرمینل