شہید رینجرز کے سپاہی فواد خان کی نماز جنازہ ادا

15 مارچ 2018

کراچی (کرائم رپورٹر)پاکستان رےنجرز (سندھ ) کے سپاہی فواد خان جو گذشتہ روز لےاری کے علاقے علی محمد محلہ ذکری پاڑہ مےں دہشت گردوں سے فائر نگ کے تبادلے مےں شہےد ہو گئے تھے کی نماز جنازہ 61ونگ عبد اللہ شاہ غازی رےنجرز مےں اد کر دی گئی۔نماز جنازہ مےں وزےر داخلہ سندھ سہےل انور سےال،کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا ، سےکرےٹری داخلہ سندھ قاضی شاہد پروےز ،ڈی جی رےنجرز (سندھ) مےجر جنرل محمد سعےد، رےنجرز اورپولےس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر شہےد کے بلند درجات کے لےے دعا کی گئی اورشہےد سپاہی فواد خان کی مےت تدفےن کے لےے آبائی علاقے لکی مروت روانہ کر دی گئی ہے۔ بعد ازاں ڈی جی رےنجرز(سندھ ) میجر جنرل محمد سعید نے علی محمدمحلہ ذکری پاڑہ لےاری کادورہ کےا۔ اس موقع پر اےڈےشنل آئی جی مشتا ق مہر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی جی رےنجرز کو13 / 14مارچ کی درمےانی شب ہونے والے آپرےشن کے حوالے سے تفصےلی برےفنگ دی گئی۔ڈی جی رےنجرز نے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور ا±نھےں کامےاب آپرےشن پر مبارک باد پےش کی جس کے نتےجے مےں 5دہشت گرد ہلاک ہوئے۔اس موقع پر ڈی جی رےنجرز نے لےاری مےں امن وعامہ کی صورت حال کومزےد بہتر بنانے کے لےے اہم ہداےات بھی جاری کےں۔ڈی جی رےنجرز نے مزےد کہا کہ لےاری کے لوگوں کو چاہےے کے علاقے مےں مستقل امن کے لےے رےنجرز اور پولےس کا ساتھ دےں اور جب بھی کبھی لےاری گےنگ وار کے مفرور کارندوں کی موجودگی کی اطلاع ملے تو ا±سے بروقت رےنجرز ہےلپ لائن کے دئےے گئے نمبروں 1101 ،021-32630100 ، 021-34389559 اور 021-99205257پر فوری شےئر کرےں۔ لےاری کے دورے کے بعد ڈی جی رےنجرز نے سول ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں۔
رینجرز/ سپاہی