کمشنر کراچی نے ڈنڈا اٹھالیا ، دودھ 85 روپے لٹر فروخت کرنے کا حکم

15 مارچ 2018

کراچی( خبر نگار) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے دودھ فروشوں کے خلاف ڈنڈا اٹھالیا ہے اور دودھ کے نرخوں میں اضافے سے انکار کرکے قیمت 85 روپے فی لٹر مقر ر کردی ہے۔ کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ زائد قیمت ادا نہ کریں کمشنر کراچی کی زیر صدارت بدھ کو دودھ کے نرخوں کے تعین کےلئے اجلاس ہوا جس میں دودھ فروشوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔کمشنرکراچی نے ہڑتال کو منفی طریقہ قرار دیا اور کہاکہ زائد نرخ پر دودھ فروخت کرنے کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اجلاس میں اس وقت بدمزگی پیدا ہوگئی جب ہول سیلر نے کمشنر کراچی کی حکم عدولی کی اور دودھ 90 روپے فی لٹر فروخت کرنے سے انکار کردیا جس پر کمشنر کراچی برہم ہوگئے اور کہاکہ اب دودھ 85 روپے فروخت ہوگا ۔20 مارچ کو میں عدالت عالیہ کو رپورٹ پیش کردوں گا۔
دودھ/ قیمت