نوازشریف کا پنجاب ہاؤس کی بالکنی میں آ کر کارکنوں سے اظہار یکجہتی
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد بدھ کو پنجاب ہائوس اسلام آباد میں جمع ہو گئی ۔ پارٹی قیادت کے حق میں نعرے سن کر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بالکونی میں آ کر کارکنوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔کارکنوں نے ’’آئی لو یو‘‘ کے نعرے لگا دیئے۔ نعرے سن کر مسلم لیگ(ن) کے قائد نوا زشریف کا چہرہ خوشی سے کھل اٹھا۔ بدھ کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد محمد نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز شریف اور تہمینہ دولتانہ بھی ہمراہ پنجاب ہائوس آئیں ۔اس موقع پر پنجاب ہائوس میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہو گئی تھی پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد دیکھ کر میاں نواز شریف بالکونی میں آ گئے اور ہاتھ ہلا کر کارکنان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار جس پر کارکنوں نے انتہائی پرجوش انداز میں وزیراعظم نواز شریف کے نعرے لگانے شروع کر دیئے۔