پاک بحریہ کے کموڈور احمد فوزان کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاک بحریہ کے کموڈور احمد فوزان کو فوری طور پر ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ریئر ایڈمرل احمد فوزان نے 1986میں پاک بحریہ کی ویپن انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے پاک بحریہ کے متعدد اسٹاف اور کمانڈ عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ ان کے اہم اسٹاف عہدوں میں جنرل مینیجر میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس (نارتھ)، کمانڈر پاکستان فلیٹ کے فلیٹ ویپن انجینئرنگ آفیسر ، جنرل مینیجر (سپورٹ اینڈ سروسز) پی این ڈاکیارڈ، اور نیول ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر نیول ویپن اینڈ ایکویپمنٹ اور اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (ٹیکنیکل ) کے عہدے شامل ہیں۔ ریئر ایڈمرل احمد فوزان اس وقت کراچی میں بطور کمانڈنٹ پی این ایس کارساز خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ترقی