پارلیمنٹ کو کمزور کرنے میں نوازشریف کا حصہ ہے،سعید غنی

15 مارچ 2018

کراچی (این این آئی)صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر چلنے کا الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ، پارلیمنٹ کو کمزور کرنے میں نوازشریف کا حصہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو اعظم بستی میں شہید بینظیر بھٹو ٹیکنیکل کالج کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔سعید غنی نے کہا کہ ہم ن لیگ کی کمزورو حکومت کا سہارا نہیں بنے اس لئے وہ الزام تراشی کررہے ہیں لیکن نواز شریف پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ اپنے فیصلے خود نہیں کرسکتی اور پارلیمنٹ کو کمزورکرنے میں نواز شریف کا ہاتھ ہے۔
سعید غنی