تیز رفتار ڈمپر نے12 سالہ بچے کو کچل کر ہلاک کر دیا‘ ڈرائیور فرار

15 مارچ 2018

کراچی (کرائم رپورٹر) اورنگی ٹاﺅن میں تیز رفتار ڈمپر نے12 سالہ بچے کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ خونی حادثہ بدھ کی شام جرمن اسکول کے نزدیک پیش آیا جس کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ12 سالہ بچے شاہ زین ولد شیر محمد کی لاش عباس شہید اسپتال پہنچائی گئی۔