یوم پاکستان‘ پریڈ گرا¶نڈ کے اطراف دینی مدارس‘ ہوسٹلز 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ

15 مارچ 2018

اسلام آباد (وقائع نگار) ضلعی انتطامیہ اسلام آباد نے یوم پاکستان کے موقع پر پریڈگراونڈ کے اطراف دوکلومیٹر کے علاقے میں واقع 40دینی مدارس ، ہوسٹلز کو تین یوم کے لئیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے قانو ن نافذ کرنے والے اداروں نے آبپارہ ، کراچی کمپنی ، سیکٹر جی ایٹ ، سیکٹر آئی ایٹ ، مارگلہ ٹاون اور سوہان میں واقع دینی مدارس اور ہاسٹلز کے سروے مکمل کرلئیے ہیں ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی انتظامیہ نے 23مارچ یو م پاکستان کے حوالے سے منعقد ہونے والی فوجی پریڈ کے حوالے سے اپنے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے اس زریعے کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اپنے ابتدائی اجلاس میں طے کیا ہے کہ بیس مارچ سے اسلام آباد میں واقع پریڈ گراونڈ سے ملحقہ دو کلومیٹر کے ایریا میں واقع تمام عمارتوں کی ریکی کرنے اور دو کلومیٹر کے اندر واقع مدارس اور ہوسٹلز کے حوالے سے اہم نوعیت کے فیصلے کیے گئے ہیں اس زریعے کے مطابق انتظامیہ نے 20مارچ سے مذکورہ سیکٹر ز میں واقع چالیس کے قریب دینی مدارس کو تین یوم کے لئے بند کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے اس دوران ان سیکٹرز میں واقع نجی ہوسٹلز اور رہائشی ہوٹلز کی خصوصی ریکی کرنے اور ٹھہرنے والوں کے ریکارڈ کی چیکنگ کرنے کے لیے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
پریڈ گرا¶نڈ