سندھ حکومت کا سیہون بم دھماکا کیس فوجی عدالت میں چلانے کا فیصلہ

15 مارچ 2018

کراچی( وقائع نگار) سندھ حکومت نے سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش دھماکے کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔بدھ کوکراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ سیہون کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران مقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس فوجی عدالت میں چلائے جانے کا امکان ہے، اس لئے مزید کارروائی روکی جائے۔ عدالت نے آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور وزارت داخلہ سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا۔
بم دھماکہ /کیس