ملک کو ذاتی جاگیر کی طرح نہیں چلایا جاسکتا‘ ضیاءعباس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئرسیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاءعباس نے کہا ہے کہ ملک کو ذاتی جاگیر کی طرح نہیں چلایا جاسکتا نہ ہی جمہوریت کے نام پر عوام کے جذبات سے کھیلا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ووٹ کی عزت کی بات کرنے والوں کی جانب سے سینٹ کے الیکشن میں اپنی شکست کو تسلیم نہ کرنا مضحکہ خیز ہے ایوان بالا کی سربراہی پہلی بار بلوچستان کو ملنا خوش آئند اورمستقبل میں بلوچ عوام کے احساس محرومی کے خاتمے کی طرف پہلا قدم ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات بھی پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے اہم ثابت ہوں گے‘ اس معاملے میں سید ضیاءعباس نے چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈ کے اجراءپر نوٹس لئے جانے کو ایک اچھا اقدام قرار دیا انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے صرف چند ماہ قبل ارکان اسمبلی کو فنڈز کا اجراءسیاسی رشوت اورپری پول دھاندلی کے مترادف ہے عام انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے بیورو کریسی کے تبادلوں پر بھی نظر رکھی جانی چاہیے۔
ضیاءعباس
مائوں کی سنائی داستانیں
مائیں جو کہانیاں ہمیں بچپن میں سنایا کرتی تھیں ان میں اکثر ایسے مقامات آتے ...
خواجہ آصف نےخود ووٹ کےتقدس کو پامال کیا,یہ کیس کسی کی ذات کا نہیں، ...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے خود ووٹ کے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ:خواجہ آصف نااہل قرار
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3رکنی لارجر بینچ نے 10 اپریل کو اپنا محفوظ شدہ فیصلہ ...
سیاسی وابستگیاں اور جاگیر داری
گزشتہ دنوں بلوچستان میں صوبائی حکومت کی تبدیلی، سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی ...
جاگیر دار کی ملازمہ سے زیادتی، ملازم سے زبردستی نکاح کرا کے 12سالہ بہن ...
شجاع آباد (نامہ نگار)جاگیردار کی اپنی ملازمہ سے زیادتی، حاملہ ہونے پر اپنا ...
”اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں “
پاکستان کے اخبارات اور ٹی وی سکرینوں پر سرسری نگاہ ڈالیں تو 1980کی دہائی سے ...